بلوچستان میں حملوں کی مذمت،دہشتگردی کی ہرقسم کا مقابلہ کیا جانا چاہیے :روس

بلوچستان میں حملوں کی  مذمت،دہشتگردی کی ہرقسم  کا مقابلہ کیا جانا چاہیے :روس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے بلوچستان میں 31 جنوری تا یکم فروری ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر قسم کا مقابلہ کیا جانا چاہیے ۔ امید کرتے ہیں کہ ان سفاکانہ کارروائیوں کے ذمہ داروں کو شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سفارتخانے نے مزید لکھا کہ ‘ہمارے دل متاثرین کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں