بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال پر وزیراعظم خاموش ملاقات کی اندرونی کہانی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے  سوال پر وزیراعظم خاموش  ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(مدثرعلی رانا)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر وزیراعظم نے ملاقات کیلئے کوئی ٹائم لائن نہ دی۔

 وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ملاقات میں شریک دو لوگوں نے میٹنگ کا احوال دیتے ہوئے نمائندہ دنیا نیوز کو بتایا کہ پہلے دس منٹ انفارمل گفتگو رہی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے شکوہ کیا کہ سکیورٹی میٹنگ میں دعوت نامے کے باوجود شرکت نہیں کی ، سیاسی پوائنٹ آف ویو دونوں کا الگ ہے ، دونوں کا ایجنڈا بھی الگ ہے لیکن ملک کیلئے ملکر چلنا ہی بہتر ہے ۔ سکیورٹی صورتحال پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعتراف کیا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان کورآڈینیشن مکمل نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات کے آغاز میں ہی کہا کہ چار ماہ سے وزیراعلیٰ کا چارج سنبھالے ہوئے ہوں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی جس پر وزیراعظم، وزیرداخلہ اور حکومتی نمائندگان نے کوئی جواب نہ دیا ۔ ملاقات میں معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر زیادہ بات ہوئی اور وزیراعظم نے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال بعد میں پہنچے تو وزیراعظم نے احسن اقبال کو مالیاتی گنجائش کے مطابق کے پی کے بقاجات کا سٹیٹس دیکھ کر ادائیگی کرنے کی ہدایت کی ۔ کے پی حکام آج وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں