قازقستان کے صدر آج سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف آج 3 فروری سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
ان کے ساتھ کابینہ کے سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔دورے کے دوران صدر توکایف کی پاکستان کے صدر سے ملاقات، وزیراعظم سے بات چیت اور پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب متوقع ہے ۔یہ دورہ دونوں فریقین کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے ، تعاون کو وسعت دینے ، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی روابط، عوام سے عوام کے رابطوں اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک اہم اور بروقت موقع فراہم کرے گا۔