جس ہاتھ گڈی ، ڈور اس پر زیادہ ذمہ داری : ملک احمد

جس ہاتھ گڈی ، ڈور اس پر  زیادہ ذمہ داری : ملک احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنسیوں کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔

 دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسنت کے حوالے سے انہوں نے کہا جس کے ہاتھ میں گڈی اور ڈور ہے اس پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، اس سے کسی انفراسٹرکچر کا نقصان نہیں ہونا چاہیے اور اسے ہر قسم کے نقصان، ہلڑ بازی اور کسی بھی غیر ضروری اثر و رسوخ سے دور رکھا جانا لازم ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی علاقائی یا عالمی بالادستی کو قبول نہیں کرتا، جنگ نہیں بلکہ ڈپلومیسی اور تجارت ہی خطے کی ترقی کا راستہ ہے جبکہ کھیل کو سیاست کا میدان نہیں بنانا چاہیے اور سکور سیٹلمنٹ ناقابلِ قبول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں