بلوچستان میں امن کیلئے کسی بھی حد تک جا ئینگے ، وزیر داخلہ
سکیورٹی فورسز نے بدامنی پھیلانے کی غیر ملکی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا تمام سہولت کاروں کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا:وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ایک بڑی غیر ملکی سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے ، ہم بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے ،سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بڑے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ فتنہ الہندوستان کے تمام سہولت کاروں کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔