ایکنک: 240 ارب سے زائد مالیت کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایکنک: 240 ارب سے زائد مالیت کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں اے ایف آئی سی ، این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کراچی ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور اور گلگت بلتستان میں ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (34.5 میگاواٹ) شامل ہیں۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر منصوبہ بندی سندھ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، دفاع، سیکرٹری آبی وسائل، اور ای اے ڈی، خزانہ، این اے وی ٹی ٹی سی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ علاوہ از یں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیور سیدوف سے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں