ایاز صادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے فروغ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون قابلِ قدر ہے ۔