پاکستان، سعود یہ کا باہمی اشتراک سے ویکسین کی تیاری پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کی معروف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا دورہ کیا اور ان کے مالکان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر پاکستان میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان بھی شریک تھے ، ملاقات میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک نے تکنیکی مہارت اور وسائل کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا تاکہ عوام کو سستی اور معیاری ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔