فارمیسی کونسل کا سرکاری و نجی اداروں کے معائنے کا فیصلہ

فارمیسی کونسل کا سرکاری و نجی اداروں کے معائنے کا فیصلہ

چھ نکات کی بنیاد پر معائنہ ،اداروں کے بنیادی انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا جائیگا خلاف ورزی پر داخلوں کی بندش، این او سی منسوخی ،جرما نہ بھی ہوگا

 اسلام آباد (ایس ایم زمان )فارمیسی کونسل پاکستا ن نے ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں کے معائنے کا فیصلہ کرلیا ، معائنوں کا مقصد فارمیسی اداروں میں قانونی تقاضوں، مقررہ تعلیمی معیار اور منظور شدہ نصاب پر عملدرآمد کی جانچ پڑتال کرنا ہے ۔ یہ معائنے فارمیسی کونسل کی مجاز ٹیمیں انجام دیں گی اور تمام ادارے اس کے دائرہ کار میں آئیں گے ۔ فارمیسی کونسل کے مطابق چھ نکات کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے گا ، مذکورہ نکات میں فارمیسی اساتذہ کی تعلیمی اہلیت، تدریسی ذمہ داریاں اور طلبہ و اساتذہ کا تناسب، لیبارٹریز، لائبریریز، کلاس رومز اور دیگر تدریسی سہولیات کی دستیابی کلینکل تربیت کے انتظامات اور ہسپتالوں سے الحاق، طلبہ کے داخلوں کی حیثیت، امتحانی و حاضری ریکارڈ اور اداروں کے بنیادی انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔فارمیسی کونسل پاکستان کے مطابق اگر کسی ادارے میں کونسل کے قوانین یا ضابطے کار کی خلاف ورزی پائی گئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں داخلوں کی بندش، این او سی کی منسوخی ،جرمانے سمیت اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں