ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کمرہ عدالت سے مشتبہ لڑکاگرفتار

ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کمرہ عدالت سے مشتبہ لڑکاگرفتار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت کے دوران مشتبہ لڑکے کو تحویل میں لے لیاگیا۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت سے قبل ثناء یوسف کیس میں ملزم عمر حیات عرف کاکا کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کمرہ عدالت سے مشتبہ لڑکا پولیس نے گرفتار کر لیا، وکیل صفائی نے کہاکہ مجھے اور ملزم کو کہا گیا ہے کہ تمہارے قتل کی سپاری لے لی گئی ہے ،اس سے قبل مشتبہ لڑکے نے ملزم عمر حیات عرف کاکا کے بہنوئی کو دھمکی کیلئے پرچی دی،جج محمد افضل مجوکہ نے مشتبہ لڑکے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،   دریں اثنا ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا،  کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ دریں اثناٹک ٹاکر ندیم نانی والا اور رجب بٹ کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں