2024 کے عام انتخابات میں 1463 خلاف ورزیاں رپورٹ

2024 کے عام انتخابات میں  1463 خلاف ورزیاں رپورٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق انتخابات 2024 میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 1463 کیسز ہوئے تھے۔

 الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے دوران انتخابی ضابطۂ اخلاق، انتخابی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزیوں پر مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 1463 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،جن پر نوٹسز، وارننگز، جرمانے اور تادیبی کارروائی کی گئی تھی، دستاویزات کے مطابق انتخابات 2024 میں سب سے زیادہ 509 خلاف ورزیاں پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، جہاں 444 نوٹسز اور 225 وارننگز جاری کی گئیں، جبکہ 2 تادیبی کارروائیاں کی گئیں اور خلاف ورزی پر 60 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔

اس دوران 7825 انتخابی تشہیری مواد ہٹایا گیا،سندھ میں مجموعی طور پر 363 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر 353 نوٹسز اور 119 وارننگز دی گئیں، جبکہ 31 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے اور 5580 تشہیری مواد ہٹایا گیا،خیبر پختونخوا میں 379 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جہاں 357 نوٹسز، 49 وارننگز اور 200 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ 5390 تشہیری مواد ہٹایا گیا،بلوچستان میں 212 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر 44 نوٹسز، 17 وارننگز اور 10 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ 3550 انتخابی مواد ہٹایا گیا۔مجموعی طور پر ملک بھر میں 1198 نوٹسز، 410 وارننگز، 2 تادیبی کارروائیاں اور 301 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ 22 ہزار 345 غیر قانونی تشہیری مواد ہٹایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں