سیاح لاہور چلے گئے، بسنت نے تفریحی مقامات ویران کر دیئے

سیاح لاہور چلے گئے، بسنت نے تفریحی مقامات ویران کر دیئے

ہفتے کے آخری دنوں میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر گاڑیاں کم دکھائی دینے لگیں جمعرات کوہردوسری گاڑی میں وسطی پنجاب کے سیاح ،اب ملازم سڑکیں ناپ رہے ابھی تو برف بھی نہ پگھلی ، سیاح پیچاڈالنے لاہورچلے گئے !مری اجڑ گئی،تاجرپریشان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیاح بوکاٹا دیکھنے لاہور چلے گئے ،بسنت نے شمالی پہاڑی علاقوں کے تفریحی مقامات ویران کردیئے ،مری اجڑ گئی۔ ویک اینڈ پر ان علاقوں میں سیاحوں کا جم غفیر نظرآتا ہے اور یہی دن ان پہاڑی تفریحی مقامات پردکانداروں کی کمائی کے ہوتے ہیں مگر اس مرتبہ یہاں کے تاجر بھی پریشان ہیں۔ معمول یہ ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت وسطی پنجاب کے سیاح جمعرات کی شام سے قبل ہی اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ پر دکھائی دیناشروع ہوجاتے ہیں، ہر دوسری گاڑی ان شہروں کے نمبروں کی نظرآئے گی، کسی میں فیملی سوار ہے تو کسی میں دوستوں کا گروپ ہوتا ہے، سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹڈی ٹور بھی عام طور پر انہیں دنوں میں شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ مگر معمول کے برعکس یہ جمعرات مری سمیت شمالی علاقوں پرہی بھاری نہیں رہی، اسلام آباد کی ایکسپریس وے پربھی وسطی پنجاب سے آنیوالی گاڑیاں شاذو نادرہی نظرآئیں، اوران میں بھی شاید ملازمت پیشہ افراد ہونگے جو مجبوریوں کے ہاتھوں بسنت کے موقع پربھی لاہور کے بجائے راولپنڈی اوراسلام آباد کی سڑکیں ناپ رہے ہیں۔ لاہور میں بسنت کی گہماگہمی سے مری ویران ہی نہیں ہوئی بلکہ حیران بھی ہے کہ ابھی تو برف بھی پوری طرح نہیں پگھلی ، سیاح ملکہ کوہسار کاجوبن دیکھنے کے بجائے لاہور میں پیچا ڈالنے چلے گئے ، شاید یہی قانون قدرت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں