5فروری تاریخی رشتے کی علامت، فریال تالپور

5فروری تاریخی رشتے  کی علامت، فریال تالپور

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ 5 فروری کشمیری عوام سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، اخلاقی وابستگی اور تاریخی رشتے کی علامت ہے۔

 یومِ یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کو انکے حق سے محروم نہیں ہونے دیگا۔ یومِ یکجہتی کشمیر پر  اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد، بالخصوص خواتین، کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے ، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی جدوجہد کو نہ کبھی نہیں نہ بھولیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں