وزیر اعظم 13 سے 15 فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف تیرہ سے پندرہ فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورے کو شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات،علاقائی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم رواں ماہ ویانا آسٹریا کا دورہ کریں گے ۔وزیراعظم کا یہ دورہ دو طرفہ ہوگا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوران تجارت معیشت پر گفتگو ہوگی۔