میری خواہش تھی اس بار بسنت کا تہوار ہونا چاہیے :سیٹھی

میری خواہش تھی اس بار بسنت کا تہوار ہونا چاہیے :سیٹھی

نواز شریف سے ذکر کیا تو کمیٹی بنائی گئی ،جس کے سربراہ ن لیگ کے قائد تھے میاں صاحب نے کہا یہ کرنا ہے تو مریم نے کہا ڈن، آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ اس بار بسنت کا تہوار ہونا چاہیے ،میں نے اس بات کانوازشریف سے ذکر کیا تھا۔ پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کیا بسنت ہونا چاہئے ، نواز شریف نے کہا یہ ہونا چاہئے مگر یہ مسئلے ہیں،میں نے کہا آپ اس کو سپورٹ کریں گے تو ایڈمنسٹریشن بھی آجائے  گی، پھر انہوں نے کہا آپ کا کیا خیال ہے کہ اقدامات ہوجائیں گے ؟،میں نے کہا ہوجائیں گے ، تو کہا اچھا،اوکے ،پھر کہا اس وقت گھٹن اتنی ہے اس میں عوام کی خوشحالی بھی ہونی چاہئے ،کاروبار بھی ٹھپ پڑے ہیں وہ بھی اٹھ جائیں گے ،آئیڈیا تو بہت اچھا ہے مگر اس کے پرابلم بڑے ہیں،تو کہا میں ایک کمیٹی بنا دیتا ہوں،اس کمیٹی کے اندر آپ جائیں،کمیٹی کو کہیں اس کا پورا نقشہ بنائیں،پھر اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں،میں نے کہاں میاں صاحب آپ اگر کمیٹی میں ہونگے تو آپ ہیڈکریں گے تو پھر بات آگے بڑھے گی، پھر کمیٹی بنی سربراہ نواز شریف تھے ،بسنت کمیٹی میں نواز شریف بیٹھے تھے اس لیے انتظامیہ کو سمجھ آ گئی کہ میاں دے نعرے وجن گے اور وہ نعرے وج رہے ہیں اور پیچھے بیٹھی تھی بڑی \"سخت میڈم \" مریم صفدر،میاں صاحب نے اس کو کہا یہ کرنا ہے تو مریم نے کہا ڈن، پھر آپ کو پتہ ہے جب وہ ڈن کرتی ہے تو ڈن ہی ہو جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں