پختونخوا کے عوام کو بسنت کی دعوت

 پختونخوا کے عوام کو بسنت کی دعوت

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی لاہور میں بسنت منانے کی دعوت دے دی۔۔۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سرکاری مصروفیات ختم ہوگئی ہیں ،لاہور روانہ ہورہا ہوں، لاہور میں میلے کا سماں ہے ، پورے شہر کو سجایا گیا ہے ، لاہور میں بسنت پر پرانی یادوں کو تازہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا میلہ تو تھا ہی لوگوں کے اکٹھے ہونے کا بہانہ بھی تھا، میں پیدا بھی لاہور میں ہوا ہوں اور پلا بڑا بھی لاہور میں ہوں، سیاسی پیچے تو لڑاتے رہے ہیں اب پتنگو ں کے پیچھے بھی لڑائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں