مسجد پر حملہ نہایت دردناک

مسجد پر حملہ نہایت دردناک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ اور پھر اسلام آباد میں مسجد پر حملہ، یہ سب ہمارے ملک کے لیے نہایت دردناک سانحات ہیں۔طارق جمیل نے کہا بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔اللہ تعالیٰ شہدا کو بلند درجات، زخمیوں کو شفا عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں