دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری سے تعاون جاری رہے گا :ڈار

 دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری سے تعاون جاری رہے گا :ڈار

روس، ایران سفیر کی ملاقات ، آذر ی ہم منصب کا فون ، جانوں کے ضیاع پر افسوس

 اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے حال ہی میں روس، ایران کے سفیروں نے ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خو د کش حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔روس کے سفیر البرٹ  پی خوریف نے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی اس المناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلیفون پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ،نائب وزیرِ اعظم نے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پختہ موقف رکھتا ہے اور اپنے عوام کے تحفظ، امن و استحکام کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ، اسحاق ڈار نے عالمی رہنمائوں، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس المناک وا قعہ پر تعزیت کی یکجہتی کے پیغامات بھیجے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں