بااختیار پارلیمانی کمیٹیوں کیلئے قانون سازی ناگزیر، فافن
اسلام آباد(آئی این پی )فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری فافن کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر موثر ہے ، فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے موثر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے ۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی اور سزاؤں کا واضح نظام ہونا چاہیے ، فافن نے کہا کہ رازداری کے نام پر معلومات روکنے کیلئے تحریری جواز اور واضح معیار مقرر ہونا چاہیے ، آرٹیکل 66 اور پارلیمانی قواعد کے درمیان ابہام دور کرے ، کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کے تمام واقعات ایوان میں باقاعدگی سے رپورٹ کئے جائیں، موثر پارلیمانی نگرانی جمہوری نظام کی مضبوطی اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے ۔