بحری ورثہ قومی اثاثہ، بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے ناگزیر:وزیر بحری امور
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ بحری ورثہ قومی اثاثہ ہے ، جو ثقافتی شناخت، تعلیم اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کووفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا، جس میں بحری ورثے کے فروغ کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ اور بین الوزارتی تعاون کیلئے ایک مستقل فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیساتھ ساتھ بلیو اکانومی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بھی مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اداروں، عجائب گھروں اور تحقیقی مراکز کا کردار بحری تاریخ کی دستاویز بندی اور تشریح میں نہایت اہم ہے ۔