اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں، والدین بچوں پر نظر رکھیں، عظمیٰ

اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں، والدین بچوں پر نظر رکھیں، عظمیٰ

پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر کے ترقی کو ووٹ دیا بسنت کو محفوظ بنانے پر لاہور، اوورسیز پاکستانیز اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ، بیان

لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد پر لاہور، پاکستان بھر کے عوام، اوورسیز پاکستانیوں، غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہشکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی مہمانوں کاجنہوں نے بسنت کی خوشیوں کو ذمہ داری کے ساتھ منایا۔انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ خوش اسلوبی سے انجوائے کرنے پر لاہوری عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی خوشیاں واپس لا کر لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ بسنت کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے اور اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ بسنت اس بار کامیاب اور محفوظ ترین انداز میں منائی گئی، جس میں امریکا، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سمیت مختلف ممالک سے لوگوں نے لاہور آ کر شرکت کی۔ بسنت کے تیسرے اور آخری روز لاہور کی فضاؤں میں امن اور خوشیوں کی شمعیں روشن کی گئیں، جو شہر کی زندہ دلی اور تہذیبی رنگوں کی خوبصورت علامت بن گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں