غیر حاضری پر علیمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

غیر حاضری پر علیمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

این سی سی آئی کے سلمان نیازی کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور فارن فنڈنگ کیس، عمران کیخلاف ایف آئی اے کے چالان کا لیگل پراسس مکمل

 راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار ، اپنے نامہ نگار سے )انسدادِ دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ۔اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے ،دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیازی کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی،اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی،بینکنگ کورٹ اسلام آباد کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان کا لیگل پراسس مکمل کرلیا گیا،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی،سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،گزشتہ روز سماعت کے دوران بھی عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آیا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں