قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، شہریت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری، بلدیاتی ترمیمی بل موخر
اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات نے پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیتے ہوئے اسے قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی سفارش کر دی۔
جبکہ اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل پر غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف، وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ حکام اور کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں 6 فروری کو اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔