صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے غذائی تحفظ ضروری:احسن اقبال
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ، خطاب
اسلام آباد(دنیا نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے غذائی تحفظ ضروری ہے ، حکومت کی زراعت کے شعبے پرخصوصی توجہ مرکوزہے ، لائیوسٹا ک، گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے ، ہمیں جدید فارمنگ کی طرف جانا ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے ، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے ،موسمیاتی تبدیلی سے غذائی شعبہ تیزی سے متاثرہورہا ہے ، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوتی ہیں، غذائی تحفظ کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔