تیراہ کے عوام کو کسی ادارے نے ہجرت کا نہیں کہا ،طارق فضل

تیراہ کے عوام کو کسی ادارے نے ہجرت کا نہیں کہا ،طارق فضل

فاٹا وفاق کے زیرانتظام آ گیا تو پھر انہیں شکایت نہیں ہو گی ، وفاقی وزیر کا بیان

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تیراہ کے عوام کو حکومت یا کسی ادارے نے ہجرت کا نہیں کہا ، عرصہ دراز سے تیراہ کے عوام برف باری کے موسم میں وہاں سے ہجرت کرتے ہیں ،ان کی خواہش تھی کہ جب لوگ  ہجرت کریں تو وہاں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہو، تیراہ میں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں ،کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا۔ منگل کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ ان سے سابقہ فاٹا کی صورتحال کنٹرول نہیں ہو رہی تو 28 ویں ترمیم کے ذریعے فاٹا کو دوبارہ اپنے زیر انتظام لینے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالکل ناکام ہے ،اگر فاٹا وفاق کے زیرانتظام آ گیا تو پھر انہیں شکایت نہیں ہو گی ۔اسلام آباد میں دھماکے کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ لوگوں کی مدد کی جائے لیکن یہ ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں بالخصوص اس علاقے کے لوگوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس نے اس واقعے کو مسلک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں