الیکشن کمیشن کی معلومات تک رسائی کیلئے قواعد جاری
اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے تحت شہریوں کو معلومات تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ’’اطلاعات تک رسائی کے حق کے قواعد 2026‘‘ جاری کر دئیے ہیں
جس کے تحت کوئی بھی شہری الیکشن کمیشن سے متعلق کسی بھی معاملے پر معلومات حاصل کر سکے گا، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ میں چیف انفارمیشن آفیسر (سی آئی او)جبکہ صوبائی سطح پر پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز)تعینات کیے جائیں گے جو شہریوں کی جانب سے طلب کی گئی معلومات سے متعلق درخواستوں کو نمٹائیں گے ، معلومات کے حصول کے لیے فی صفحہ 10 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔