فراڈ پر مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(کورٹ رپورٹر)بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے 28لاکھ ہڑپ ،ایف آئی اے نے اندراج مقدمہ کا عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا۔
جس پرشہری غفار نے ایف آئی اے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ سرکاری ملازم مدثر سے عزیزوں کو بیرون ملک بھجوانے کی بات ہوئی، مدثر نے نہ بیرون ملک بھجوایا اور نہ پیسے واپس کئے ، ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے مقدمہ درج نہیں کیا۔