عمران کی بینائی گئی تو ذمہ دار جیل انتظامیہ اورحکومت:شاہ محمود
لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی تکلیف کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے آنسو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، عمران خان کی بینائی چلی گئی تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہوگی،مزید کہا کہ قیدیوں کے بھی کچھ حقوقِ ہوتے ہیں جو ا ن کو ملنے چا ہئیں ، یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے بتایا کہ محمود الرشید نے چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا تھا،جیل انتظامیہ نے کہا کہ پولیس سکیورٹی نہیں ہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج بھی سکیو رٹی نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکا۔میرا علاج پی کے ایل آئی میں چل رہا ہے سرجری سے بچ سکتا ہوں ، پولیس سکیو رٹی نہ ہونے کی وجہ سے چیک اپ کیلئے ہسپتال نہیں لے جایا جارہا، اس سارے معاملے میں قصوروار پنجاب حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔