عمران احمر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ،ڈاکٹر فیصل چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن تعینات

 عمران احمر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ،ڈاکٹر فیصل   چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر،خبرنگار) حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، عمران احمد اس سے قبل ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔

عبد الکریم کی آئی جی پنجاب تعیناتی کے بعد ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی نشست خالی ہوئی تھی ۔دریں اثنا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو دو سال بعد مستقل چیئرمین مل گیا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل کو بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں تین سال کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔تقرری کا نوٹیفکیشن محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں