پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، کئی گرفتار:پولیس
راولپنڈی(خبر نگار )راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز۔۔۔
ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود، پتنگ بازی کی اطلاعات ملنے پر پولیس کا فوری ریسپانس، کئی ملزمان موقع سے گرفتار، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد۔ بلند عمارتوں اورڈرونز سے مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں پیدل گشت اور ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ، تھانوں کی موبائلز کی پٹرولنگ جاری ۔