جماعت اسلامی کے مظاہرین پر تشدد ریاستی دہشتگردی :جے یوآئی

 جماعت اسلامی کے مظاہرین پر تشدد ریاستی دہشتگردی :جے یوآئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرین پر سندھ حکومت کا لاٹھی چارج اور تشدد ریاستی دہشت گردی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلے گی ۔سندھ حکومت اپنی نااہلی کب تک جبر کے ذریعے چھپائے گی؟ ۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ اسلام آباد کے محلات میں سندھ پر بلاول کی بریفنگ اور زمینی حقائق میں تضاد ہے ۔گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔سندھ کی تباہی کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں