اقبال ؒ نے مسلمانوں کو پختہ ایمان، حق گوئی کا سبق دیا، ذوالفقار چیمہ

   اقبال ؒ نے مسلمانوں کو پختہ ایمان، حق گوئی کا سبق دیا، ذوالفقار چیمہ

حکیم ا لا مت غلامانہ سوچ ، مرعوبیت، احسا س کمتری کو مہلک بیماری تصور کرتے تھے افسوس ! ہم نے انہیں اپنی کتب ، نصاب سے نکال دیا ، طالبات و اساتذہ سے خطاب

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا علامہ اقبالؒ مسلمانوں کی فکری اور ذہنی غلامی پر بہت مضطرب ہوتے تھے ۔ وہ مسلمانوں کی غلامانہ سوچ اور مرعوبیت اور احساس کمتری کو سب سے مہلک بیماری سمجھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فکر اقبالؒ کے موضوع پر طالبات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو پختہ ایمان، محنت، جدوجہد اور حق گوئی وبے باکی کا سبق دیا، انہوں نے مسلمانوں کو غیرت، ذہنی آزادی، خودداری اور خود انحصاری کا راستہ دکھایا مگر ہم ذہنی غلامی اور احساس کمتری سے ابھی تک نجات حاصل نہیں کر سکے ، اقبالؒ کی شاعری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو انسپائر کیا، ہم اتنے احسان فراموش ہیں کہ علامہ اقبال جیسے عظیم محسن کو اپنی کتابوں اور نصابوں سے نکال دیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی ٰ قریشی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں