ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کاامکان
اسلام آباد ،لاہور(اپنے رپورٹرسے ،اے پی پی )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، لیہ اور گردونواح ، بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور صحرائے تھل میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ، پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، استور منفی04،اسکردو،بگروٹ، کالام منفی02 اور ہنزہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔