سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد مراکش پہنچ گیا

سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں  پارلیمانی وفد مراکش پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد سرکاری دورے پر مراکش پہنچ گیا ۔

یہ دورہ 15 سے 17 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔ دورہ مراکش کی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر رشید طالبی العلمی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے ۔مراکش پہنچنے پر سپیکر سردار ایاز صادق اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفد کا استقبال پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی، مراکش کی ایوانِ نمائندگان کے نائب صدر محمد غیاتے اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں