ریاستی اداروں کیخلاف نفرت کی سیاست قبول نہیں:ملک محمد احمد
سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، بلدیاتی نظام بااختیار بنانا ہوگا
لاہور (آن لائن،این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سیاست کا محور ریاستی اداروں خصوصاً فوج کے خلاف محاذ آرائی رہے تو وہ ایسی سیاست کو تسلیم نہیں کرتے ،پاکستانی قوم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاملک اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز سے دوچار ہے ، پارلیمنٹ، عدلیہ اور افواج سمیت تمام ریاستی ستونوں کو متنازعہ بنانے کی روش ملک کے مفاد میں نہیں،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی اور انتظامی استحکام ممکن نہیں ، مقامی حکومتوں کو مضبوط بنائے بغیر گورننس کا نظام مو ثر نہیں ہو سکتا ۔