مریم نواز مری پہنچ گئیں ،راستے میں ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی
مری (نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ مریم نواز مری میں اپنی رہائش گاہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پہنچ گئیں جہاں پہلے سے نواز شریف قیام پذیر ہیں۔
مریم نواز بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچیں ،انہوں نے راستے میں ایک ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی،جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔مری میں قیام کے دوران گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں مری کے نئے ترقیاتی منصوبوں اور جاری منصوبوں کے حوالے بریفنگ دی جائے گی۔