منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس:مطیع اللہ کی متفرق درخواست پر دلائل نہ ہو سکے
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی۔
سینئر کونسل کی عدم دستیابی پر مطیع اللہ کی دائر متفرق درخواست پر دلائل نہ ہو سکے ۔ سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔