صدر پی ایم ڈی سی کی مد ت ملازمت میں 1سال کی توسیع
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کی مدت مکمل ہونے سے دو ماہ قبل ہی ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج کی مدت 10 اپریل 2026کو ختم ہونا تھی، وزارت قومی صحت نے پروفیسر رضوان تاج کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں ،احکامات کے مطابق پروفیسر رضوان تاج کی تقرری 14 اپریل 2026 سے لاگو ہوگی اور وہ 10 اپریل 2027 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔