بنوں حملے میں شہیدلیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز آبائی شہر مانسہرہ میں سپردِ خاک

بنوں حملے میں شہیدلیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز آبائی شہر مانسہرہ میں سپردِ خاک

مانسہرہ (اے پی پی)بنوں میں خودکش حملے کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز تنولی کو ان کے آبائی شہر مانسہرہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 شہید کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز ٹھاکرہ سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر پشاور، اعلٰی عسکری حکام، وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف، سینیٹر اعظم خان سواتی، سابق ایم این اے صالح محمد خان سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں