راولپنڈی:ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ملنے پرن لیگی رہنما جاں بحق
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے باعث ن لیگ کا مقامی رہنما جاں بحق ہو گیا۔
انجم اقبال مغل کو صبح 7 بجے حالت بگڑنے پر ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا، لواحقین وینٹی لیٹر کے لئے دہائیاں دیتے رہے ،ذرائع کے مطابق مقامی کارکنوں نے راولپنڈی کی سیاسی قیادت سے فون پر کئی بار رابطہ کیا مگر کسی نے فون ریسیو نہ کیا، انجم اقبال مغل20 سال سے راولپنڈی میں مسلم لیگ( ن )کے جلسے منعقد کرواتا رہا تھا۔