35سال مکمل ، سانحہ کنن پوشپورہ متاثرین کو ا نصاف نہ ملا

35سال مکمل ، سانحہ کنن پوشپورہ متاثرین کو ا نصاف نہ ملا

فروری 1991میں درجنوں خواتین کی بندوق کی نوک پر بے حرمتی کی گئی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گاؤں کنن پوشپورہ میں المناک واقعے کو آج 35 برس مکمل ہو گئے ۔ 22 اور 23 فروری 1991 کی درمیانی شب بھارتی فوج کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھروں کی تلاشی کے دوران درجنوں خواتین کو بندو ق کی نوک پر جنسی تشددکا نشانہ بنایا ۔ عینی شاہدین عثمان علی ہاشم نے مختلف مواقع پر اپنے بیان میں کہا فوجی اہلکاروں نے بندوق کی نوک پر مردوں کو گھروں سے نکالا اور بعد ازاں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت آزادی کی آواز وں کو دبانے کیلئے کالے قوانین، جنسی تشدد کا استعمال کررہا ہے ، سیاسی و سماجی مبصرین کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور متاثرین کو انصاف دیا جا ئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں