پنجاب اسمبلی:2سال میں 144بل منظور، 5924 سوالات جمع

پنجاب اسمبلی:2سال میں 144بل منظور، 5924 سوالات جمع

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں قانون سازی، قراردادوں، سوالات اور دیگر پارلیمانی امور کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو برسوں کے دوران اسمبلی کے 38 اجلاس ہوئے ، جن کی مجموعی طور پر 154 نشستیں ہوئیں۔ قانون سازی کے حوالے سے ایوان میں 110 سرکاری بل پیش کیے گئے ، جن میں سے 97 منظور ہوئے ، جبکہ نجی اراکین کی جانب سے 59 بل پیش کیے گئے ، جن میں سے 47 کو منظوری ملی۔ اس طرح مجموعی طور پر 169 بل پیش ہوئے ، جن میں سے 144 بل منظور کیے گئے ۔پارلیمانی نگرانی کے تحت دو سال میں 129 تحریکِ استحقاق پیش کی گئیں، جن میں سے 87 متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دی گئیں جبکہ 9 کو نمٹا دیا گیا۔ اسی عرصے کے دوران 1189 تحریکِ التوا کار پیش ہوئیں، جن میں سے 565 پر کارروائی مکمل کی گئی۔ ایوان میں 650 قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے 124 منظور ہوئیں۔ اراکین اسمبلی نے دو برسوں میں مجموعی طور پر 5924 سوالات جمع کرائے ، جن میں سے 1494 کے جوابات فراہم کیے گئے ۔مزید برآں 407 توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے گئے ، جن میں سے 76 کا جواب دیا گیا۔ رپورٹ میں اسمبلی کی قانون سازی اور پارلیمانی نگرانی کے عمل کو نمایاں قرار دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں