پنجاب میں گندم خریداری، 35ملز،ٹریڈرز کی پری کوالیفکیشن
پری کوالیفائی کمپنیاں کسانوں سے 3500 روپے من قیمت پر گندم خریدیں گی 35کمپنیاں بڈز میں حکومتی معاونت پر کم سے کم شرح کی پیشکش داخل کرینگی
لاہور(عمران اکبر)پنجاب حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت گندم خریداری کیلئے 35 فلورملز ، مقامی و انٹرنیشنل ٹریڈرز کی پری کوالیفکیشن مکمل کر لی۔محکمہ فوڈ نے 5 ٹریڈرز کو پری کوالیفکیشن کیلئے منظور نہیں کیا۔پری کوالیفائی ہونے والی 35 کمپنیاں اب فنانشل بڈ جمع کروائیں گی۔فنانشل بڈ میں کمپنی گندم خریداری کی مقدار، حکومتی مالی معاونت پر کم سے کم شرح کی پیشکش داخل کرے گی۔حکومت پنجاب نے پری کوالیفائی کمپنیوں کیلئے 25 لاکھ ٹن گندم خریداری مختص کی ہے ۔پری کوالیفائی ہونے والی فلورملز ،ٹریڈرز 3500 روپے فی من قیمت پر کسانوں سے گندم خریدیں گے ،گرین پاکستان انیشی ایٹو(جی پی آئی)کے تحت پنجاب کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔