بیرسٹرگوہر کی بات حکم ،علیمہ کیلئے اب اچھا کہوں گا نہ برا:شیرافضل مروت

بیرسٹرگوہر کی بات حکم ،علیمہ کیلئے اب  اچھا کہوں گا نہ برا:شیرافضل مروت

لاہور(این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بات میرے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے۔۔۔

 رمضان المبارک کے مہینے میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ علیمہ خان کے متعلق نہ کوئی اچھا کلمہ کہوں گا نہ برا، اس معاملے میں مجھ سے آئندہ کوئی شکایت نہیں ہو گی،یہ میرا وعدہ ہے اور میرا وعدہ میرا قرض ہوتا ہے ۔ایکس پر جاری بیان میں شیر افضل کا کہنا تھا کہ یقین کیجیے ، جھوٹے الزامات برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا،ایک شخص کیلئے اپنی صفائی دینا فطری عمل ہے اور خاموش رہنا بعض اوقات خود پر ظلم محسوس ہوتا ہے ۔ شاندانہ اور شہریار آفریدی کے احترام میں اپنے ردِعمل کو قربان کر رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں