او جی ڈی سی ایل کا ششماہی خالص منافع 73 ارب رہا
مجموعی عبوری منافع 7.75 روپے ،فی حصص آمدن 16.98 روپے رہی خام تیل کی یومیہ پیداوار 31848 بیرل، گیس کی 626 ملین مکعب کیوبک فٹ رہی
اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی مدت کے مالی نتائج کی منظوری دے دی اور 4.25روپے فی شیئر (42.50فیصد) دوسرے عبوری نقد منافع کا اعلان کیا جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا دوسرا سہ ماہی منافع ہے ۔ اس طرح ششماہی مدت کے لیے مجموعی عبوری منافع 7.75 روپے فی شیئر تک پہنچ گیا جو کمپنی کی تاریخ کی بلند ترین ششماہی ادائیگی ہے۔
او جی ڈی سی کی نیٹ سیل 192.830 ارب روپے رہی جبکہ بعد از ٹیکس خالص منافع 73.019 ارب روپے رہا، فی حصص آمدن (ای پی ایس) 16.98 روپے رہی۔ ششماہی مدت کے دوران او جی ڈی سی کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 31848 بیرل، قدرتی گیس کی پیداوار 626 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ اور ایل پی جی کی پیداوار 636 ٹن یومیہ رہی۔ آپریشنل لحاظ سے کمپنی نے اس عرصے میں پانچ کنوؤں کی کھدائی شروع کی جبکہ تسلسل کے ساتھ جاری تلاش کے نتیجے میں چار تیل و گیس کی نئی دریافتیں ہوئیں جس سے کمپنی کے ہائیڈرو کاربن وسائل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا۔