بیوی کو دیا تحفہ واپس لینا تھوک کر چاٹنے والی بات :اسلام آباد ہائیکورٹ

بیوی کو دیا تحفہ واپس لینا تھوک کر چاٹنے والی بات :اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کو دیاگیا تحفہ بھی واپس نہیں لیاجاسکتا۔۔۔

 یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے ، دیاہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، سائل نے جج فیملی کورٹ فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ، عدالت نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں