حکومت کو پھر مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد(آئی این پی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے ایک بار پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
ایک انٹرویو میں محموداچکزئی نے کہا کہ ماہ رمضان صبر کا مہینہ ہے ، اس ملک کی خاطر، پارلیمان کی خاطر مذاکرات ہونے چاہئیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں۔ پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے چاہئیں، موجودہ علا قائی صورتحال کا اجتماعی دانش سے حل نکالیں ، ایران کے اطراف سمندروں میں بحری بیڑے ہیں، خطے کی صورحال تسلی بخش نہیں ہے ، ہمارے ہمسایوں سے تعلقات خراب ہیں۔