ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کی عدم حاضری پر ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور پولیس کو فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
۔26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خانم ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہو سکیں۔ ادھر عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکنے پر داہگل ناکہ پر دھرنا ختم کرنے سے قبل بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کی بھابی ان سے ملاقات کرنے آئی ہیں، لیکن بانی نے پیغام دیا کہ انہیں نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے ۔ محسن نقوی نے گارنٹی دی تھی یا ہمیں غلط بتایا گیا، معلوم نہیں، بانی کو الشفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے ۔