پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت گندگی پھیلا رہی :مریم اورنگزیب
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کی کردارکشی کرنیوالے پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں گھٹیا ، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج عمران خان دور میں بوئے گئے :بیان
لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں، نیشنل میڈیا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر چلنے والے گھس بیٹھیوں کو میڈیا سے نکال باہر پھینکے ،گھٹیا ، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج بانی پی ٹی آئی عمران خان دور میں بوئے گئے ۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب نے جاری اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے گندے ذہن میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو گھٹیا ایجنڈے کے تحت استعمال کررہے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی گھٹیا سوچ کا تسلسل نظر آ رہا ہے ۔ مریم نواز کے خلاف کردار کشی مہم کی قومی میڈیا کو مذمت کرنی چاہیے ، ان کے خلاف گھٹیا مہم اور کردار کشی پر خاموشی خود قومی میڈیا کی ساکھ پر داغ ہے ،ایسی غلیظ کردار کشی مہم پر قانونی کارروائی کی جائے تواظہار رائے کی آزادی پر قدغن کا شور مچا دیا جاتا ہے ۔