کوہاٹ:لیڈی ڈاکٹر قتل کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تیسرے روز بھی ہڑتال

  کوہاٹ:لیڈی ڈاکٹر قتل کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تیسرے روز بھی ہڑتال

کوہاٹ (دنیا نیوز)کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند رہیں۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کوہاٹ نے احتجاجی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور قاتل جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں